🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4897
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ، وَبَنَى بِي، وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ، فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَوُعِكْتُ شَهْرًا، فَوَفَى شَعَرِي جُمَيْمَةً، فَأَتَتْنِي أُمُّ رُومَانَ ، وَأَنَا عَلَى أُرْجُوحَةٍ، فَصَرَخَتْ بِي، فَأَتَيْتُهَا، وَمَا أَدْرِي مَاذَا يُرَادُ مِنِّي، فَأَخَذَتْ بِيَدِي، فَأَوْقَفَتْنِي عَلَى الْبَابِ، فَقُلْتُ: هَهْ هَهْ، حَتَّى ذَهَبَ نَفَسِي، فَأَدْخَلَتْنِي بَيْتًا، فَإِذَا نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقُلْنَ لِي: عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ، عَلَى خَيْرِ طَائِرٍ، فَأَسْلَمَتْنِي إِلَيْهِنَّ، فَغَسَلْنَ رَأْسِي وَأَصْلَحْنَنِي، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْنَنِي.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اس وقت نکاح کیا جب میں چھ سال کی تھی اور میری رخصتی اس وقت ہوئی جب میں نو سال کی تھی۔ جب ہم مدینہ منورہ آئے تو میں ایک ماہ تک بخار کی لپیٹ میں رہی یہاں تک کہ (بال جھڑنے کے بعد) میرے بال دوبارہ بڑھ کر کندھوں تک پہنچ گئے۔ پھر میری والدہ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا میرے پاس آئیں جبکہ میں ایک جھولے پر (کھیل رہی) تھی، انہوں نے مجھے پکارا تو میں ان کے پاس چلی آئی اور مجھے کچھ علم نہ تھا کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے گھر کے دروازے پر لا کر کھڑا کر دیا، میں اس وقت ہانپ رہی تھی یہاں تک کہ میرا سانس بحال ہو گیا۔ پھر وہ مجھے ایک کمرے میں لے گئیں جہاں انصار کی کچھ خواتین موجود تھیں، انہوں نے مجھے دیکھ کر یہ دعا دی «عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَعَلَى خَيْرِ طَائِرٍ» ”تمہیں خیر و برکت نصیب ہو اور تمہارا مقدر بہترین ہو“۔ میری والدہ نے مجھے ان کے سپرد کر دیا، ان خواتین نے میرا سر دھویا اور مجھے بنا سنوار کر تیار کیا، پھر مجھے کسی بات نے اچنبھے میں نہیں ڈالا سوائے اس کے کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور ان خواتین نے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4897]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 4600] ، وهناك قد أحلت في تخريجه على الماضى [برقم 4498] ، ولفظ هذا الماضى دون لفظه هنا، وإن كان الطريق واحدًا، فأخشى أن أكون قد التبس عليّ الأمر، فإن الجزء الذي به الرقم المذكور [4498] ، ليس عندى الآن، فَلْنُخَرِّج الحديث هنا على الاحتياط فنقول»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3681، 3683، 4840، 4841، 4861، 4863، 4865، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1422، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3255، 3256، 3257، 3258، 3378، 3379، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2121، 4933، 4935، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1876، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23632، 25865، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6953، 8112، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4876»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4897 in Urdu