🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4971
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا بَعُدَ وَمَا قَرُبَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِهِ قَضَاءً، أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز کی حالت میں) سلام کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر مجھ پر غم و فکر اور وسوسوں کی وہ کیفیات طاری ہوئیں جو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، پھر میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ تو ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکامات میں جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرماتا ہے اور اب اس نے اپنے حکم میں یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ تم نماز کے دوران گفتگو نہ کیا کرو۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4971]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 538، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1221، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 923، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1019، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3553، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1556، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4630، وأخرجه شرح السنة برقم: 723، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4950»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4971 in Urdu