الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4985
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا يَافِعًا فِي غَنَمٍ لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ أَرْعَاهَا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ، فَقَالَ: يَا غُلَامُ، هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، فَقَالَ: ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ، فَأَتَيْتُهُ بِعَنَاقٍ أَوْ جَذَعَةٍ، فَاعْتَقَلَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الضَّرْعَ، وَيَدْعُو حَتَّى أَنْزَلَتْ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ بِصَخْرَةٍ، فَاحْتَلَبَ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : اشْرَبْ، فَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ شَرِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: اقْلِصْ، فَقَلَصَ، فَعَادَ كَمَا كَانَ قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْكَلَامِ، أَوْ مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ: إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ قَالَ: فَلَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً مَا نَازَعَنِي فِيهَا بَشَرٌ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ”میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرانے والا ایک نو عمر لڑکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «يَا غُلَامُ هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟» ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس کچھ دودھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں! لیکن میں (ان کا) امانت دار ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ» ”مجھے ایسی بکری لا کر دو جس پر ابھی نر نہ چڑھا ہو۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کم عمر یا ایک سالہ بکری لے آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تھام لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے تھنوں کو مسح کرنے لگے اور دعا فرمانے لگے یہاں تک کہ تھنوں نے دودھ اتار دیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک (پیالہ نما) پتھر لائے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ دوہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: «اشْرَبْ» ”تم پیو۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیا اور ان کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوش فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھن کو حکم دیا: «اقْلِصْ» ”سمٹ جا“، تو وہ سکڑ کر ویسا ہی ہو گیا جیسا پہلے تھا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس واقعے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اس کلام یعنی اس قرآن میں سے کچھ سکھا دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور فرمایا: «إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ» ”یقیناً تم ایک سکھائے گئے (باصلاحیت) لڑکے ہو۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہنِ مبارک سے براہِ راست ستر سورتیں سیکھیں جن (کی صحت وقراءت) میں کوئی انسان مجھ سے جھگڑا نہیں کر سکتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4985]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4398، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 163، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9816، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4964»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4398، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 163، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9816، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4964»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4985 in Urdu