الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4997
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَحِقَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدٌ أَسْوَدُ، فَمَاتَ، فَأُوذِنَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟ فَقَالُوا: دِينَارَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيَّتَانِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور پھر اس کا انتقال ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دیکھو، کیا اس نے (ترکے میں) کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی کہ اس نے دو دینار چھوڑے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (جہنم کی آگ کے) دو داغ ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4997]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3833، 3933، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17766، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4976»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3833، 3933، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17766، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4976»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4997 in Urdu