🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5010
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ مَسِسْنَا الْأَرْضَ فَنِمْنَا، وَرَعَتْ رِكَابُنَا؟ قَالَ: فَمَنْ يَحْرُسُنَا؟ قَالَ: فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي، فَلَمْ يُوقِظْنَا إِلَّا وَقَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، وَلَمْ يَسْتَيْقِظْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِكَلَامِنَا قَالَ: فَأَمَرَ بِلَالًا ، فَأَذَّنَ، ثُمَّ قَامَ، فَصَلَّى بِنَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے، تو ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کاش کہ ہم زمین پر پڑاؤ ڈالتے اور سو جاتے جبکہ ہماری سواریاں بھی چر لیتیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر ہماری پہرے داری کون کرے گا؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”میں کروں گا۔“ وہ فرماتے ہیں کہ پھر میری آنکھ لگ گئی، چنانچہ ہمیں سورج طلوع ہونے تک کسی چیز نے بیدار نہ کیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہماری گفتگو کی آواز سے ہی بیدار ہوئے۔ بیان کیا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5010]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 570، وأخرجه سنن النسائي برقم: 846، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4989»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5010 in Urdu