🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5094
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: إِنَّهُ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا عَمِلَ الْعَامِلُ مِنْهُمْ بِالْخَطِيئَةِ نَهَاهُ النَّاهِي تَعْذِيرًا، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَالَسَهُ، وَآكَلَهُ، وَشَارَبَهُ، كَأَنْ لَمْ يَرَهُ عَلَى الْخَطِيئَةِ بِالْأَمْسِ، فَلَمَّا رَأَى اللهُ ذَلِكَ مِنْهُمْ ضَرَبَ بِقُلُوبِ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ، وَلَعَنَهُمْ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِمْ دَاوُدَ، وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَلَتَأْطُرُنَّهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللهُ قُلُوبَ بَعْضِكُمْ بِبَعْضٍ، وَيَلْعَنَكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے بنی اسرائیل میں جب کوئی گناہ کا ارتکاب کرتا تو روکنے والا اسے محض زبانی جمع خرچ اور خانہ پوری کے طور پر روک دیتا، پھر اگلے روز وہ اس گناہ گار کے ساتھ اسی طرح اٹھتا بیٹھتا اور کھانے پینے میں شریک ہوتا گویا اس نے اسے کل گناہ کرتے دیکھا ہی نہ تھا؛ پس جب اللہ عزوجل نے ان کا یہ طرزِ عمل دیکھا تو ان کے دلوں کو ایک دوسرے جیسا کر دیا (اور آپس میں ٹکرا دیا) اور اپنے انبیاء سیدنا داؤد اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کی زبانِ مبارک پر ان پر لعنت فرمائی، ﴿یہ اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کرتے تھے﴾ ؛ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! تم لازماً نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے روکو گے اور ظالم کو حق کی طرف آنے پر سختی سے مجبور کرو گے، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو بھی ایک دوسرے جیسا کر دے گا اور تم پر بھی ویسے ہی لعنت فرمائے گا جیسے ان پر فرمائی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5094]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 5035] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3048، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4336، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4006، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10264، 10268، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 220، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7076، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5072»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5094 in Urdu