🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5142
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً، قَالَ إِبْرَاهِيمُ : لَا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ، فَلَمَّا سَلَّمَ، قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: لَا، وَمَا ذَاكَ؟ قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَثَنَى رِجْلَهُ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ أَنْبَأْتُكُمْ بِهِ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز پڑھائی — ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں رہا کہ (سیدنا عبداللہ نے یہ کہا کہ) نماز میں اضافہ ہوا تھا یا کمی — پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا نماز کے احکام میں کوئی نئی بات پیدا ہو گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”نہیں، مگر بات کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”آپ نے اس اس طرح نماز پڑھائی ہے،“ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں مبارک موڑے اور قبلہ کی طرف رخ کر کے (سہو کے) دو سجدے کیے اور پھر سلام پھیرا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر چکے تو ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اگر نماز کے متعلق کوئی نیا حکم نازل ہوتا تو میں تمہیں ضرور اس سے باخبر کر دیتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہی ہوں، میں بھی اسی طرح بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو، لہٰذا جب میں بھول جایا کروں تو مجھے یاد دلا دیا کرو، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں (رکعتوں کی تعداد وغیرہ پر) شک ہو جائے تو اسے چاہیے کہ ٹھیک بات کا قصد کرے اور اسی پر اپنی نماز پوری کرے، پھر سلام پھیرے اور اس کے بعد دو سجدے کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5142]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5002] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 392، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 572، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 392، 393، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1240، 1241، 1242، 1243، 1244، 1254، 1255، 1256، 1259، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1019، 1020، 1022، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1203، 1205، 1211، 1212، 1218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3556، 3591، 3873، 3965، 4022، 4061، 4225، 4270، 4335، 4404، 4417، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1498، وأخرجه فتح الباري برقم: 1168، 4751، 6000، 6759، 7092، وأخرجه مسند البزار برقم: 1465، 1473، 1484، 1485، 1505، 1617، 1650، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1028، 1057، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9183، 9825، 9826، 9827، 9832، 9833، 9834، 9835، 9836، 9837، 9838، 9839، 9840، 9843، 9844، 9845، 9846، 9847، 9851، 9852، 9853، 9854، 10190، 10434، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1179، 1626، 3366، 7075، 7450، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 85، 186، 757، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2662، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4594، 4519، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5120»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5142 in Urdu