🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5154
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى الْجَابِرِ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ السَّيْرِ بِالْجَنَازَةِ، فَقَالَ: «السَّيْرُ مَا دُونَ الْخَبَبِ، فَإِنْ يَكُنْ خَيْرًا يُعَجَّلُ إِلَيْهِ، وَإِنْ يَكُ سِوَى ذَلِكَ فَبُعْدًا لِأَهْلِ النَّارِ، الْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ، وَلَيْسَ مِنَّا مِنْ تَقَدَّمَهَا»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنازے کے ساتھ چلنے کی رفتار کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنازے کی رفتار دُلکی چال سے کچھ کم ہونی چاہیے، کیونکہ اگر وہ (میت) نیکوکار ہے تو تم اسے خیر کی طرف جلدی پہنچا رہے ہو، اور اگر وہ اس کے سوا کچھ اور ہے تو آگ والوں کے لیے بربادی اور دوری ہی ہے، جنازہ وہ ہے جس کے پیچھے چلا جائے اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جو جنازے کے آگے چلے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5154]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: مضى الكلام عليه [برقم 5038] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1011، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3184، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3929، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2180، 7532، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5132»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5154 in Urdu