الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5233
وَحَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي خُطْبَةِ الْحَاجَةِ: إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، مِنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، ثُمَّ يَقْرَأُ بِآيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ: {اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: 102] ، {اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا} [النساء: 1] ، {اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا} [الأحزاب: 71]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ضرورت کے موقع پر دیے جانے والے خطبے (خطبہٴ حاجت) کے بارے میں مروی ہے کہ: «إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”یقیناً تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں، اور ہم اپنے نفس کی برائیوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اس (اللہ) کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کتاب اللہ کی ان آیات کی تلاوت فرماتے: ﴿اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ﴾ ”اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو“، ﴿اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا﴾ ”اللہ سے ڈرو جس کے نام کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے داریوں (کا لحاظ رکھو)، بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے“، اور ﴿اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا﴾ ”اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہا کرو، وہ تمہارے اعمال درست کر دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا، اور جس نے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی اس نے یقیناً بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5233]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود [2118] ، وأحمد [1/ 432] ، وعبد الرزاق [10449] ، والبيهقى في "سننه" [13607] ، والآجرى في الشريعة [رقم 420] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5211»
«أخرجه أبو داود [2118] ، وأحمد [1/ 432] ، وعبد الرزاق [10449] ، والبيهقى في "سننه" [13607] ، والآجرى في الشريعة [رقم 420] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5211»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5233 in Urdu