🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5243
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي يَعْلَى ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطًّا مُرَبَّعًا، وَخَطَّ وَسَطَهُ خُطُوطًا هَكَذَا إِلَى جَانِبِ الْخَطِّ، وَخَطَّ خَطًّا خَارِجًا، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا؟ فَقُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: هَذَا الْإِنْسَانُ - لِلْخَطِّ الَّذِي وَسَطَ الْخَطِّ -، وَهَذَا الْأَجَلُ، وَهَذِهِ الْأَعْرَاضُ - لِلْخُطُوطِ - تَنْهَشُهُ، إِذَا أَخْطَأَهُ هَذَا أَصَابَهُ هَذَا، وَذَلِكَ الْأَمَلُ - لِلْخَطِّ الْخَارِجِ -.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے زمین پر ایک چوکور نقشہ کھینچا، پھر اس کے وسط میں کچھ لکیریں اس طرح کھینچیں جو درمیانی لکیر کے پہلو کی جانب جاتی تھیں، اور ایک لکیر اس چوکھٹے سے باہر کی طرف کھینچی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (درمیان والی لکیر کی بابت) فرمایا: ”یہ انسان ہے، اور یہ (چوکور لکیر) اس کی اجل ہے جو اسے ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے، اور یہ (چھوٹی لکیریں) وہ حوادث و آفات ہیں جو اسے ڈستی رہتی ہیں، اگر انسان ایک سے بچ نکلے تو دوسرا اسے آ لیتا ہے، اور وہ جو لکیر چوکھٹے سے باہر ہے وہ اس کی لمبی امیدیں ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5243]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6054، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2454، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4231، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3644، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2992، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5221»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5243 in Urdu