🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5253
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: هَاجَتْ رِيحٌ وَنَحْنُ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ ، فَغَضِبَ ابْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى عَرَفْنَا الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، قَالَ: وَيْحَكَ! إِنَّ السَّاعَةَ لَا تَقُومُ حَتَّى لَا يُقْسَمَ مِيرَاثٌ، وَلَا يُفْرَحَ بِغَنِيمَةٍ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى الشَّامِ، وَقَالَ: عَدُوٌّ يَجْتَمِعُ لِلْمُسْلِمِينَ مِنْ هَاهُنَا، فَيَلْتَقُونَ، فَيَشْتَرِطُ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ وَلَا تَرْجِعُ إِلَّا وَهِيَ غَالِبَةٌ، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ مِنْ هَاهُنَا، فَيَلْتَقُونَ فَيَشْتَرِطُ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ وَلَا تَرْجِعُ إِلَّا وَهِيَ غَالِبَةٌ، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ وَكُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ، وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ، ثُمَّ يَشْتَرِطُ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ لَا تَرْجِعُ إِلَّا وَهِيَ غَالِبَةٌ، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، فَيَفِيءُ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ وَكُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ، وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ، ثُمَّ يَلْتَقُونَ فِي الْيَوْمِ الرَّابِعِ فَيَقْتُلُونَهُمْ وَيَهْزِمُونَهُمْ حَتَّى تَبْلُغَ الدِّمَاءُ ثُنَنَ الْخَيْلِ، وَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى إِنَّ بَنِي الْأَبِ كَانُوا يَتَعَادُّونَ عَلَى مِائَةٍ فَيُقْتَلُونَ لَا يَبْقَى مِنْهُمْ رَجُلٌ، فَأَيُّ مِيرَاثٍ يُقْسَمُ بَعْدَ هَذَا؟ وَأَيُّ غَنِيمَةٍ يُفْرَحُ بِهَا؟ ثُمَّ يَسْتَفْتِحُونَ الْقُسْطَنْطِينَةَ، فَبَيْنَا هُمْ يَقْسِمُونَ الدَّنَانِيرَ بِالتِّرَسَةِ إِذْ أَتَاهُمْ فَزَعٌ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ: أَنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَ فِي ذَرَارِيكُمْ، فَيَرْفُضُونَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ، وَيُقْبِلُونَ وَيَبْعَثُونَ طَلِيعَةَ الْفَوَارِسِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هُمْ يَوْمَئِذٍ خَيْرُ فَوَارِسِ الْأَرْضِ، إِنِّي لَأَعْلَمُ أَسْمَاءَهُمْ وَأَسْمَاءَ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَأَلْوَانَ خُيُولِهِمْ.
سیدنا اسیر بن جابر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جب ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے تو تیز ہوا چلنے لگی، جس پر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس قدر غصہ آیا کہ ہم نے ان کے چہرے پر غصے کے آثار دیکھ لیے، پھر انہوں نے فرمایا: ”تمہارا برا ہو! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک ایسا وقت نہ آ جائے کہ نہ تو وراثت تقسیم کی جائے گی اور نہ ہی مالِ غنیمت پر خوشی منائی جائے گی“، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ سے ملکِ شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”مسلمانوں کے خلاف یہاں سے دشمن جمع ہوگا اور ان کے درمیان جنگ ہوگی، مسلمان دشمن کے مقابلے کے لیے ایک ایسا دستہ تیار کریں گے جو موت کی شرط پر لڑے گا اور سوائے فتح کے واپس نہیں آئے گا، وہ آپس میں قتال کریں گے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، پھر دونوں گروہ اپنی اپنی جگہ واپس لوٹ جائیں گے جب کہ کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور وہ دستہ ختم ہو جائے گا، پھر مسلمان دوبارہ موت کی شرط پر ایک دستہ تیار کریں گے جو سوائے غلبے کے واپس نہیں لوٹے گا، وہ سورج غروب ہونے تک جنگ کریں گے، پھر دونوں گروہ واپس پلٹ جائیں گے جب کہ کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور یہ دوسرا دستہ بھی ختم ہو جائے گا، پھر مسلمان تیسرے دن موت کی شرط پر ایک ایسا دستہ تیار کریں گے جو سوائے فتح کے واپس نہیں آئے گا، وہ سورج غروب ہونے تک لڑیں گے، پھر دونوں فریق واپس لوٹ جائیں گے جب کہ کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور یہ دستہ بھی فنا ہو جائے گا، پھر جب چوتھا دن ہوگا تو بقیہ تمام مسلمان ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور اللہ تعالی دشمنوں کو ایسی شکست دے گا کہ مقتولین کی کثرت کی وجہ سے خون گھوڑوں کے پاؤں کے بالوں تک پہنچ جائے گا، وہ ایسی شدید جنگ لڑیں گے کہ اگر ایک باپ کی اولاد سو افراد پر مشتمل ہو تو وہ سب کے سب قتل ہو جائیں گے اور ان میں سے کوئی ایک آدمی بھی زندہ نہیں بچے گا، تو اس ہلاکت کے بعد بھلا کون سی وراثت تقسیم کی جائے گی؟ اور کس غنیمت پر خوشی منائی جائے گی؟ پھر وہ مسلمان قسطنطنیہ فتح کریں گے اور ابھی وہ اپنی ڈھالوں پر مالِ غنیمت کے طور پر حاصل ہونے والے دینار تقسیم کر ہی رہے ہوں گے کہ اچانک ان کے پاس اس سے بھی بڑی ہولناک خبر آئے گی کہ دجال تمہارے پیچھے تمہارے اہل و عیال میں پہنچ چکا ہے، پس وہ جو کچھ ان کے ہاتھوں میں ہوگا اسے وہیں چھوڑ دیں گے اور واپس پلٹ جائیں گے اور تحقیقِ حال کے لیے شہسواروں کا ایک ہراول دستہ روانہ کریں گے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس دن زمین کے بہترین شہسوار ہوں گے، یقیناً میں ان کے نام، ان کے آباء کے نام، ان کے قبیلوں کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگ تک جانتا ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5253]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2899، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4135، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704، 6736، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6786، وأخرجه شرح السنة برقم: 4247، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5231»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5253 in Urdu