🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5272
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٍ ثَارَ مِنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ، مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاةٍ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ، فَانْهَزَمَ فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الِانْهِزَامِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى يُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا رب دو شخصوں پر اظہارِ مسرت و تعجب فرماتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بچھونے اور لحاف سے اپنے اہل و عیال اور قبیلے کے درمیان سے اٹھ کر نماز کے لیے کھڑا ہو گیا، اس جزا کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس سزا کے خوف سے جو میرے پاس ہے؛ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر (مجاہدین کو) شکست ہوئی تو اسے بخوبی علم ہو گیا کہ پیٹھ پھیر کر بھاگنے میں کتنا وبال ہے اور میدانِ کارزار کی طرف پلٹ جانے میں کتنا عظیم اجر ہے، چنانچہ وہ واپس پلٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا، تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے (فخریہ) فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو، یہ اس جزا کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس سزا کے ڈر سے جو میرے پاس ہے، واپس پلٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5272]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2577، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10383، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2558، وأخرجه شرح السنة برقم: 930، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5250»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5272 in Urdu