الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5275
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: ذَهَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ، فَقَالَ: ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَسْتَنْجِي بِهِ، وَلَا تُقْرِبْنِي حَائِلًا، وَلَا رَجِيعًا، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کوئی ایسی چیز لاؤ جس سے میں استنجا کر سکوں، اور میرے پاس (استنجا کے لیے) نہ کوئی ہڈی لانا اور نہ ہی لید۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لے کر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور پھر نماز ادا کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5275]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4978] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4043، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5253»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4978] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4043، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5253»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5275 in Urdu