🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5361
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: عَجِبَ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْ رَجُلَيْنِ: مِنْ رَجُلٍ ثَارَ مِنْ لِحَافِهِ وَفِرَاشِهِ مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا، قَامَ مِنْ بَيْنِ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَفَرَّ أَصْحَابُهُ، وَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الْفِرَارِ، وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا پروردگار تبارک و تعالیٰ دو شخصوں پر تعجب فرماتا (اور خوش ہوتا) ہے: ایک وہ شخص جو اپنے لحاف اور بستر سے، اپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں کے درمیان سے اٹھ کر نماز کے لیے کھڑا ہوا، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتوں! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے اہل و عیال اور پیاروں کے درمیان سے اٹھ کر میری بارگاہ میں موجود (اجر) کی رغبت اور میرے پاس (عذاب) کے ڈر سے نماز کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر اس کے ساتھی (میدانِ جنگ سے) بھاگ کھڑے ہوئے، لیکن اسے معلوم تھا کہ میدان سے بھاگنے میں کتنا وبال ہے اور پلٹ کر لڑنے میں کتنا اجر ہے، چنانچہ وہ (دشمن کی طرف) واپس لوٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا (یعنی وہ شہید ہو گیا)، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو جو میری بارگاہ میں موجود (انعام) کی رغبت اور میرے پاس (موجود عذاب) کے خوف کی وجہ سے واپس پلٹ آیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5361]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 5272] »
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 99، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2557، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1690، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5339»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5361 in Urdu