🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5376
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: إِيَّاكُمْ وَهَذِهِ الشَّهَادَاتِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ: قُتِلَ فُلَانٌ شَهِيدًا، وَإِنَّ الرَّجُلَ يُقَاتِلُ حَمِيَّةً، وَيُقَاتِلُ وَهُوَ جَرِيءُ الصَّدْرِ، وَلَا يَدْرِي عَلَامَ يُقَاتِلُ؟ وَيُقَاتِلُ عَلَى الدُّنْيَا، وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ بَعَثَ قَوْمًا سَرِيَّةً، فَلَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ إِخْوَانَكُمْ لَقُوا الْعَدُوَّ فَاقْتَطَعُوهُمْ، فَلَمْ يَتَفَلَّتْ مِنْهُمْ رَجُلٌ، وَإِنَّهُمْ لَقُوا رَبَّهُمْ فَقَالُوا: رَبَّنَا أَبْلِغْ قَوْمَنَا أَنَّا قَدْ رَضِينَا وَرُضِيَ عَنَّا، وَإِنِّي رَسُولُهُمْ إِلَيْكُمْ: أَنْ قَدْ رَضُوا وَرُضِيَ عَنْهُمْ، فَعَلَى مِثْلِ هَؤُلَاءِ فَاشْهَدُوا.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم ان شہادتوں (کے دعووں) سے بچو کہ کوئی آدمی یہ کہے کہ فلاں شخص شہید ہو گیا ہے، حالانکہ کوئی آدمی محض قومی حمیت کے لیے لڑتا ہے، کوئی اپنی بہادری کے اظہار کے لیے لڑتا ہے اور اسے خبر تک نہیں ہوتی کہ وہ کس مقصد کے لیے لڑ رہا ہے؟ اور کوئی دنیا کے حصول کے لیے لڑتا ہے؛ میں تمہیں اس کی اصل حقیقت بتاتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو ایک لشکری مہم پر روانہ فرمایا، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور پھر ارشاد فرمایا: ”تمہارے بھائیوں کا دشمن سے سامنا ہوا تو دشمن نے انہیں (گھیرے میں لے کر) ختم کر دیا اور ان میں سے ایک شخص بھی بچ کر نہ نکل سکا، وہ اپنے رب سے جا ملے تو انہوں نے عرض کی: «رَبَّنَا أَبْلِغْ قَوْمَنَا أَنَّا قَدْ رَضِينَا وَرُضِيَ عَنَّا» ”اے ہمارے رب! ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دیجیے کہ ہم یقیناً (اپنے مقام سے) راضی ہو گئے ہیں اور ہم سے (ہمارا رب) راضی ہو گیا ہے“، اور میں (نبی) ان کی طرف سے تمہارے پاس ان کا پیغام لایا ہوں کہ وہ راضی ہو گئے ہیں اور ان سے اللہ راضی ہو گیا ہے“، چنانچہ تم صرف ایسے ہی لوگوں کے متعلق (شہادت کی) گواہی دیا کرو۔“ اس روایت کی سند میں ابو عبیدہ رحمہ اللہ کا اپنے والد سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہ ہونے کی وجہ سے انقطاع پایا جاتا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5376]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه أحمد [1/ 416] ، والحاكم [2/ 121] ، والطيالسى [341] ، وابن أبى عاصم في الجهاد [رقم 185] ، وابن أبى عمر العدنى في "مسنده" كما في "إتحاف الخيرة" [5/ 55] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5354»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5376 in Urdu