🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5751
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّجْوَى؟ قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" يَدْنُو الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ، فَيَضَعُ عَلَيْهِ كَنَفَهُ فَيُقَرِّرُهُ. فَيَقُولُ: عَمِلْتَ كَذَا، وَعَمِلْتَ كَذَا. قَالَ: يَقُولُ: نَعَمْ يَا رَبِّ. قَالَ: فَيَقُولُ: فَإِنِّي قَدْ سَتَرْتُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَأَنَا أَغْفِرُهَا لَكَ الْيَوْمَ. قَالَ: فَيُعْطَى صَحِيفَةَ حَسَنَاتِهِ، فَيَقُولُ: هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ قَالَ: وَأَمَّا الْمُنَافِقُونَ فَيُنَادَوْنَ {هَؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ، أَلَا لَعَنْةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ} [هود: 18] "
صفوان بن محرز سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بندے کی اپنے رب سے تنہائی میں گفتگو کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بندہ اپنے رب کے قریب ہوگا، پھر اللہ تعالیٰ اس پر اپنا پردہ ڈال کر اس سے اس کے اعمال کا اقرار کرائے گا اور فرمائے گا: تو نے یہ اور یہ کیا تھا؟ بندہ عرض کرے گا: جی ہاں، اے میرے رب! پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے ان اعمال پر پردہ رکھا تھا اور آج انہیں تیرے لیے بخش دیتا ہوں۔“ پھر اسے اس کی نیکیوں کا نامۂ اعمال دیا جائے گا تو وہ کہے گا: ﴿هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ﴾ ”لو، میرا نامۂ اعمال پڑھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہے منافق، تو ان کے بارے میں پکارا جائے گا: ﴿هَؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ﴾ ”یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا؛ سن لو، ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5751]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2309، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2768، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 183، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5413، وأخرجه فتح الباري برقم: 5722، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3927، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5725»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5751 in Urdu