🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5983
حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَاتِمٍ، بَغْدَادِيٌّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُ يُقَبِّلُ الْحَسَنَ ، وَالْحُسَيْنَ ، فَقَالَ: أَتُقَبِّلُهُمَا يَا رَسُولَ اللهِ؟! قَالَ عُيَيْنَةُ : وَإِنَّ لِي عَشَرَةً فَمَا قَبَّلْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کا بوسہ لے رہے ہیں، تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ ان کا بوسہ لیتے ہیں؟“ نیز سیدنا عیینہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے دس بیٹے ہیں لیکن میں نے ان میں سے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5983]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 5892] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5651، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1911، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7081، وأخرجه فتح الباري برقم: 5651، 5652، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20589، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7970، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5596، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5957»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5983 in Urdu