🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ لَمَّا تَأَيَّمَتْ حَفْصَةُ مِنِ ابْنِ حُذَافَةَ.
قَالَ عُمَرُ : لَقِيتُ عُثْمَانَ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَفْصَةَ ، قَالَ: سَأَنْظُرُ فِي أَمْرِي، فَلَبِثْتُ لَيَالِيَ ثُمَّ لَقِيَنِي، فَقَالَ: قَدْ بَدَا لِي أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ يَوْمِي هَذَا، قَالَ عُمَرُ : فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ ، فَقُلْتُ: أُنْكِحُكَ حَفْصَةَ ، فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيَّ شَيْئًا، فَكُنْتُ عَلَيْهِ أَوْجَدَ مِنِّي عَلَى عُثْمَانَ ، فَلَبِثْتُ لَيَالِيَ ثُمَّ خَطَبَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْكَحْتُهُ إِيَّاهَا، فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: لَعَلَّكَ وَجَدْتَ عَلَيَّ حِينَ عَرَضْتَ حَفْصَةَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرْجِعَ إِلَيْكَ إِلَّا أَنَّنِي كُنْتُ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَهَا، فَلَمْ أَكُنْ لِأُفْشِيَ سِرَّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوْ تَرَكَهَا قَبِلْتُهَا.
قَالَ عُمَرُ : فَشَكَوْتُ عُثْمَانَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَزَوَّجَ حَفْصَةَ خَيْرٌ مِنْ عُثْمَانَ ، وَتَزَوَّجَ عُثْمَانُ خَيْرًا مِنْ حَفْصَةَ ، فَزَوَّجَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ابنِ حذافہ کے انتقال کے بعد بیوہ ہوئیں، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان کے سامنے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا (کے نکاح) کی پیشکش رکھی، جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس معاملے میں غور کروں گا، پھر میں چند راتیں ٹھہرا رہا یہاں تک کہ وہ مجھے ملے اور کہنے لگے کہ میرے لیے یہی ظاہر ہوا ہے کہ میں فی الحال ان دنوں میں نکاح نہیں کروں گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”پھر میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملا اور میں نے عرض کیا کہ میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ سے کرنا چاہتا ہوں، لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا، جس کی وجہ سے میں ان پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نسبت زیادہ رنجیدہ ہوا، پھر میں مزید چند راتیں ٹھہرا رہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے ان کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا۔ اس کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے اور دریافت کیا کہ شاید آپ کو مجھ پر ملال ہوا ہو گا جب آپ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی پیشکش کی تھی؟ میں نے کہا کہ جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے آپ کی بات کا جواب دینے سے صرف اس بات نے روکا تھا کہ مجھے علم ہو چکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا تذکرہ فرمایا ہے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کو فاش نہیں کرنا چاہتا تھا، اور اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا ارادہ ترک فرما دیتے تو میں ضرور ان سے نکاح کر لیتا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”حفصہ سے وہ نکاح کرے گا جو عثمان سے بہتر ہے، اور عثمان اس سے نکاح کرے گا جو حفصہ سے بہتر ہے۔“ چنانچہ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کا نکاح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کر دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 6]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3259، وأخرجه مسند أحمد برقم: 75، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6810، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5601، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3384، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7145، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6 in Urdu