🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6040
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ سَيْحَانَ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا ، فَأَخْرَجَ إِلَيْهِ صُبَرًا مِنْ تَمْرٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا بِلَالُ ؟.
قَالَ: تَمْرٌ ادَّخَرْتُهُ يَا رَسُولَ اللهِ.
قَالَ: أَمَا خِفْتَ أَنْ تَسْمَعَ لَهُ بُخَارًا فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ ، وَلَا تَخَافَنَّ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی فرمائی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھجوروں کے کچھ ڈھیر پیش کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے بلال! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! یہ وہ کھجوریں ہیں جو میں نے (مستقبل کے لیے) ذخیرہ کر رکھی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ جہنم کی آگ میں اس کی وجہ سے تمہارے لیے تپش اور دھواں اٹھے؟ اے بلال! (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو اور صاحبِ عرش کی جانب سے کسی قسم کی تنگی و مفلسی کا اندیشہ نہ کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6040]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4096، 4097، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3169، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3374، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6014»

الحكم على الحديث: إسناده جيد

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6040 in Urdu