🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6105
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَلَسَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ فِي السَّمَاءِ فَإِذَا مَلَكٌ يَنْزِلُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: إِنَّ هَذَا الْمَلَكَ مَا نَزَلَ مُذْ خُلِقَ قَبْلَ السَّاعَةِ، فَلَمَّا نَزَلَ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ رَبُّكَ أَمَلِكًا أَجْعَلُكَ، أَمْ عَبْدًا رَسُولًا؟ قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: تَوَاضَعْ لِرَبِّكَ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: لَا بَلْ عَبْدًا رَسُولًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی تو اچانک ایک فرشتہ اترتا ہوا نظر آیا، اس پر جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”یہ وہ فرشتہ ہے جو اپنی پیدائش کے بعد سے آج اس گھڑی سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا“، پھر جب وہ فرشتہ نازل ہوا تو اس نے عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ کیا میں آپ کو بادشاہ نبی بنا دوں یا بندہ رسول؟“، تب جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورہ دیتے ہوئے عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اپنے رب کے لیے عاجزی اختیار فرمائیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ میں بندہ رسول (بننا پسند کرتا ہوں)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6105]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7120، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14208، 14209، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6429/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6079»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6105 in Urdu