الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6119
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَسْلَمُ يَرْمُونَ، فَقَالَ: ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ ؛ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا، ارْمُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَدْرَعِ . فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قِسِيَّهُمْ، وَقَالُوا: مَنْ كُنْتَ مَعَهُ غَلَبَ، قَالَ: ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو قبیلہ اسلم کے لوگ تیر اندازی کے مقابلے میں مصروف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارے والد (سیدنا اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے، تم تیر چلاؤ اور میں سیدنا ابن الادراع رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوں“، یہ سن کر دوسرے گروہ کے لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے اور اپنی کمانیں پکڑ کر کھڑے ہو گئے اور عرض کرنے لگے کہ (اے اللہ کے رسول!) آپ جس کے ساتھ ہوں گے وہی تو غالب رہے گا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6119]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2743، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16093، وأخرجه فتح الباري برقم: 3316، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6093»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2743، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16093، وأخرجه فتح الباري برقم: 3316، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6093»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6119 in Urdu