الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6240
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَارِقٍ السَّعْدِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَأْخُذُ عَنِّي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فَيَعْمَلُ بِهِنَّ أَوْ يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ يَعْمَلُ بِهِنَّ؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي فَعَدَّ فِيهَا خَمْسًا وَقَالَ: اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ، وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ، وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا، وَلَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ، فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے یہ کلمات سیکھ لے تاکہ وہ خود ان پر عمل کرے یا اسے سکھائے جو ان پر عمل پیرا ہو؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور پانچ باتیں شمار کراتے ہوئے ارشاد فرمایا: «اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ» ”اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو تو تم لوگوں میں سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے،“ «وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ» ”اللہ نے تمہارے مقدر میں جو کچھ لکھ دیا ہے اس پر راضی رہو تو تم سب سے زیادہ غنی بن جاؤ گے،“ «وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا» ”اپنے پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرو تو تم (کامل) مومن بن جاؤ گے،“ «وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا» ”لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو تو تم (کامل) مسلمان بن جاؤ گے،“ «وَلَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ» ”اور زیادہ مت ہنسا کرو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6240]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا اللفظ: مضى الكلام عليه [برقم 5865] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2305، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8034، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7050، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6212»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا اللفظ: مضى الكلام عليه [برقم 5865] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2305، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8034، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7050، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6212»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6240 in Urdu