الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6331
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ فِيهِمُ السَّقِيمَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ وَحْدَهُ فَلْيُطِلْ مَا شَاءَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی امامت کرائے تو اسے چاہیے کہ (نماز میں) تخفیف کرے، کیونکہ ان میں بیمار، کمزور اور حاجت مند لوگ بھی ہوتے ہیں، اور جب تم میں سے کوئی تنہا نماز پڑھے تو وہ جتنی چاہے طویل کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6331]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [301] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6301»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [301] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6301»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6331 in Urdu