الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6388
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَثَلُ الَّذِي يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ فَيُحَدِّثُ بِشَرِّ مَا سَمِعَ، مَثَلُ رَجُلٍ أَتَى رَاعِيًا، فَقَالَ: يَا رَاعِي، أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِهَا شَاةً، فَذَهَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو دانائی کی بات سنتا ہے لیکن جو کچھ اس نے سنا ہوتا ہے اس میں سے صرف برائی کو ہی آگے بیان کرتا ہے، اس شخص کی سی ہے جو کسی چرواہے کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے چرواہے! مجھے اپنی بھیڑوں میں سے ایک ذبح کرنے کے لیے دے دو، چرواہے نے کہا: جاؤ اور ان میں سے جو سب سے بہترین بھیڑ ہو اسے کان سے پکڑ کر لے لو، لیکن وہ گیا اور اس نے (بھیڑ کے بجائے) ریوڑ کی رکھوالی کرنے والے کتے کا کان پکڑ لیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6388]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4172، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8425، 9007، 10228، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9581، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 304، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6357»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4172، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8425، 9007، 10228، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9581، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 304، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6357»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6388 in Urdu