الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 642
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَنَّادُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّهِ سُعْدَى الْمُرِّيَّةِ ، قَالَتْ: مَرَّ عُمَرُ ، بِطَلْحَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «مَا لِي أَرَاكَ مُكْتَئِبًا؟ أَيَسُوؤُكَ إِمْرَةُ ابْنِ عَمِّكَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا عِنْدَ مَوْتِهِ إِلَّا كَانَتْ نُورًا لِصَحِيفَتِهِ، وَإِنَّ جَسَدَهُ وَرُوحَهُ لَيَجِدَانِ لَهَا رَوْحًا عِنْدَ الْمَوْتِ» فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُهَا، هِيَ الَّتِي أَرَادَ عَلَيْهَا عَمَّهُ، وَلَوْ عَلِمَ أَنَّ شَيْئًا أَنْجَى لَهُ مِنْهَا لَأَمَرَهُ» .
یحییٰ بن طلحہ رحمہ اللہ اپنی والدہ سیدہ سعدیٰ المریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفاتِ حسرت آیات کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا سبب ہے کہ میں آپ کو نہایت غمگین دیکھ رہا ہوں؟ کیا آپ کو اپنے چچا زاد کی امارت ناگوار گزری ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، (بات یہ نہیں) بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”میں یقیناً ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو شخص بھی اپنی موت کے وقت اسے زبان پر لائے گا تو وہ اس کے نامۂ اعمال کے لیے نور ثابت ہوگا، اور اس کا جسم اور اس کی روح موت کی سختی کے وقت اس کی بدولت راحت و تسکین پائیں گے۔“ (افسوس کہ میں وہ کلمہ نہ پوچھ سکا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس کلمے کو جانتا ہوں، یہ وہی کلمہ ہے جس کی قبولیت کا مطالبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سے (ان کی وفات کے وقت) کیا تھا، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں ان کی نجات کے لیے اس کلمے سے بڑھ کر کوئی اور چیز ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً انہیں اسی کا حکم دیتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند طلحة بن عبيد الله/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3795، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 205، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 637»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3795، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 205، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 637»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 642 in Urdu