الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6474
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ أَوْ تَمَاثِيلُ» ، قَالَ: فَقُلْنَا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى عَائِشَةَ، فَأَخْبَرْنَاهَا بِمَا قَالَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَتْ: لَا أَدْرِي وَسَأُحَدِّثُكُمْ بِمَا رَأَيْتُهُ فَعَلَ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، وَكُنْتُ أَتَحَيَّنُ قُفُولَهُ، فَأَخَذْتُ نَمَطًا كَانَ لَنَا، فَسَتَرْتُ بِهِ عَلَى الْعَرْسِ، فَلَمَّا أَقْبَلَ قُمْتُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَزَّكَ وَنَصَرَكَ وَأَكْرَمَكَ، قَالَتْ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَنَظَرَ إِلَى النَّمَطِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، وَعَرَفْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ، فَانْطَلَقَ حَتَّى هَتَكَ النَّمَطَ ثُمَّ قَالَ: «يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُنَا فِيمَا رَزَقَنَا أَنْ نَكْسُوَ الْحِجَارَةَ وَاللَّبِنَ» قَالَتْ: فَأَخَذْتُهُ فَجَعَلْتُهُ وِسَادَةً وَحَشَوْتُهَا لِيفًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا مورتیاں ہوں۔“ (سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کے شاگرد سعید بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) ہم نے کہا کہ ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، چنانچہ ہم نے انہیں وہ بات بتائی جو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس (فرمان) کا تو علم نہیں، البتہ میں تمہیں وہ واقعہ سناتی ہوں جو میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے کے لیے تشریف لے گئے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی واپسی کی منتظر تھی، میں نے ایک اونی منقش چادر لی جو ہمارے پاس تھی اور اس سے گھر کے سائبان پر پردہ لٹکا دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے استقبال کرتے ہوئے عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَزَّكَ وَنَصَرَكَ وَأَكْرَمَكَ» ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے آپ کو غلبہ عطا فرمایا، آپ کی مدد فرمائی اور آپ کو سرفراز فرمایا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور اس چادر کو دیکھا مگر مجھے کوئی جواب نہ دیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور پر ناپسندیدگی کے آثار پہچان لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور اس چادر کو پھاڑ کر اتار دیا، پھر ارشاد فرمایا: ”اللہ نے ہمیں یہ حکم نہیں دیا ہے کہ ہم اس کی عطا کی ہوئی چیزوں میں سے پتھر اور اینٹ کو کپڑے پہنائیں“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر میں نے اس کپڑے کو کاٹ کر اس کا ایک تکیہ بنا لیا اور اس میں کھجور کی چھال بھر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر اس کا کوئی عیب نہیں نکالا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6474]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6027] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3225، 3322، 4002، 5949، 5958، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2106، 3930، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1750، 2804، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4282، 5347، 5349، 5350، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4153، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3649، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15910، 15918، 15934، وأخرجه فتح الباري برقم: 282، 5611، 5612، 5613، وأخرجه مسند البزار برقم: 457، 459، 2589، 3780، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19483، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3860، 4686، 4687، 4688، 4689، 4690، 4691، 4692، 4695، 4696، 4697، 4698، 4733، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5468، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10616، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7552، وأخرجه شرح السنة برقم: 3212، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6443»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6474 in Urdu