الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6491
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دیگر انبیاء کے مقابلے میں چھ فضیلتیں عطا کی گئی ہیں: مجھے جوامع الکلم (مختصر مگر جامع کلمات) سے نوازا گیا ہے، رعب کے ذریعے میری نصرت کی گئی ہے، میرے لیے اموالِ غنیمت کو حلال کر دیا گیا ہے، میرے لیے پوری زمین کو پاکیزگی کا ذریعہ اور سجدہ گاہ بنا دیا گیا ہے، میں تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں اور میرے ذریعے انبیاء کے سلسلے کو ختم کر دیا گیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6287] »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 523، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6491، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6460»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6287] »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 523، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6491، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6460»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6491 in Urdu