🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6498
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا تَغْرُبُ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا وَهِيَ تَفْزَعُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلَّا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَكَانِ يَكْتُبَانِ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَدَنَةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَقَرَةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ شَاةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ طَائِرًا، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَيْضَةً، فَإِذَا قَعَدَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج کسی ایسے دن پر طلوع یا غروب نہیں ہوتا جو جمعہ کے دن سے افضل ہو، اور جن و انس کے علاوہ کائنات کا ہر جاندار جمعہ کے دن (قیامت کے اندیشے سے) خوفزدہ رہتا ہے، مسجد کے ہر دروازے پر دو فرشتے متعین ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے کی ترتیب سے اندراج کرتے ہیں؛ (سب سے پہلے آنے والے کی فضیلت) اس شخص کی طرح ہے جس نے اونٹ کا صدقہ پیش کیا، پھر اس کی مانند جس نے گائے کا صدقہ دیا، پھر اس کی طرح جس نے بکری کا صدقہ دیا، پھر اس کی طرح جس نے پرندے کا صدقہ دیا اور پھر اس کی طرح جس نے انڈے کا صدقہ پیش کیا، پھر جب امام (خطبہ کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال نامے لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6498]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6468] »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 7687، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6498، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8790 بنحوه، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6467»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6498 in Urdu