🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6562
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ؟ قَالَ: أَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَتْقَاهُمْ، قَالُوا: فَغَيْرَ هَذَا نَسْأَلُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ ابْنُ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ خَلِيلِ اللهِ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ خِيَارَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ، إِذَا فَقُهُوا.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ صاحبِ اکرام وہ ہے جو ان میں سب سے زیادہ متقی ہے“، صحابہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ سے اس بارے میں سوال نہیں کر رہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر لوگوں میں سب سے زیادہ معزز یوسف (علیہ السلام) ہیں جو اللہ کے نبی کے بیٹے، اللہ کے نبی کے پوتے اور اللہ کے خلیل کے پڑپوتے ہیں“، انہوں نے عرض کی کہ جی ہاں (ہمارا اشارہ قبائل کی طرف ہے)، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو (یاد رکھو کہ) ان میں سے جو لوگ جاہلیت میں بہتر تھے وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6562]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6471] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4412، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2378، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7444، 7490، 8836، 9284، 9922، 10092، 10412، 10573، وأخرجه فتح الباري برقم: 3301، 5711، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20453، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8345، 8511، 8515، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 45، 708، 5081، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 490، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11502، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8448، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2051، وأخرجه شرح السنة برقم: 3546، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6531»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6562 in Urdu