الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6592
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، بِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَلَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الْآخَرِ، فَعَطَسَ أَحَدُهُمَا فَحَمِدَ اللهَ، فَشَمَّتَّهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَطَسَ الْآخَرُ فَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ، وَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّرِيفُ: عَطَسَ هَذَا فَشَمَّتَّهُ، وَعَطَسْتُ أَنَا فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللهَ فَذَكَرْتُهُ، وَأَنْتَ نَسِيتَ - يَعْنِي اللهَ - فَنَسِيتُكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسِ مبارک میں دو آدمی بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے ایک دوسرے کی نسبت زیادہ صاحبِ شرف و وجاہت تھا، پس ان میں سے ایک کو چھینک آئی اور اس نے اللہ کی حمد بیان کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھینک کا جواب دیا، پھر دوسرے شخص کو چھینک آئی مگر اس نے اللہ کی حمد بیان نہیں کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا، اس پر اس معزز شخص نے (تعجب سے) عرض کی کہ اس شخص کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب سے نوازا اور مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہیں دیا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اس شخص نے اللہ کو یاد کیا تو میں نے بھی اسے یاد کیا اور تم اللہ کو بھول گئے تو میں نے بھی تمہیں بھلا دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6592]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7763، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1402، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12909، 12910، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6561»
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7763، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1402، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12909، 12910، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6561»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6592 in Urdu