🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6594
وَبِإِسْنَادِهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا، وَاسْتَعِينُوا بِالْغُدُوِّ وَالرَّوَاحِ وَشَيْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ، وَعَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ تَبْلُغُوا، وَاعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ، قُلْنَا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ وَفَضْلٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”درستگی اختیار کرو، میانہ روی اپناؤ اور خوشخبری پاؤ، نیز تم صبح، دوپہر کے بعد اور رات کے کسی آخری حصے (میں عبادت) سے مدد حاصل کرو، اور تم میانہ روی لازم پکڑو تم (منزلِ مقصود تک) پہنچ جاؤ گے، اور یہ اچھی طرح جان لو کہ تم میں سے کسی کو بھی اس کا عمل نجات نہیں دلائے گا“، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ عزوجل مجھے اپنی جانب سے رحمت اور فضل کے سائے میں ڈھانپ لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6594]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد جيد؛ رجاله رجال (الصحيح) وعبد الرحمن في سنده: هو ابن إسحاق المدنى المعروف بـ (عباد) وهو شيخ صدوق متماسك صالح الحديث … ولم ينفرد به»
«أخرجه البخارى [6098] ، والبيهقى في "سننه" [4517] ، والبغوى في "شرح السنة" [14/ 389] ، وأحمد [2/ 514] ، والطيالسى [2322] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6563»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6594 in Urdu