الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6603
وَبِإِسْنَادِهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَجْلِسُوا فِي الصُّعُدَاتِ وَلَا فِي الْأَفْنِيَةِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، لَا نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ، قَالَ: إِمَّا لَا فَأَعْطُوهَا حَقَّهَا، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ، وَمَا حَقُّهَا؟ قَالَ: رَدُّ التَّحِيَّةِ، وَغَضُّ الْبَصَرِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ، وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم راستوں اور (گھروں کے سامنے والے) کھلے صحنوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لیے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نہیں مانتے اور وہاں بیٹھنا ہی ہے تو پھر راستے کا حق ادا کرو۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! راستے کا حق کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سلام کا جواب دینا، نگاہیں نیچی رکھنا، چھینکنے والے کی دعا کا جواب دینا اور (بھٹکے ہوئے کو) راستہ دکھانا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6603]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود [4813] ، وابن حبان [596] ، والحاكم [4/ 294] ، والبيهقى في "الشعب" [6/ رقم 7620] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6572»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود [4813] ، وابن حبان [596] ، والحاكم [4/ 294] ، والبيهقى في "الشعب" [6/ رقم 7620] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6572»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6603 in Urdu