🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6616
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى امْرَأَتِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْتَ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اہلیہ پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“، اس نے (پھر) عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم خود ہی بہتر جانتے ہو (کہ اسے کہاں صرف کرنا ہے)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8503، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2549، 9446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8490، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6585»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6616 in Urdu