🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
5. مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ
الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 669
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ ، أَنَّ مَوْلًى لِآلِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏دَبَّ إِلَيْكُمْ دَاءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمُ: الْحَسَدُ وَالْبَغْضَاءُ، وَهِيَ الْحَالِقَةُ، لَا أَقُولُ: حَالِقَةُ الشَّعَرِ، وَلَكِنْ حَالِقَةُ الدِّينِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِمَا يُثَبِّتُ ذَلِكَ لَكُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ» ‏‏‏‏.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر تم سے پہلے والی امتوں کی بیماری سرایت کر گئی ہے، یعنی حسد اور بغض، اور یہ (بغض) مونڈ دینے والا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ یہ بالوں کو مونڈتا ہے بلکہ یہ دین کو جڑ سے کاٹ دینے والا ہے، «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے“ تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم ایمان لے آؤ، اور تم (کامل) مومن نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو، کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہارے لیے اس (محبت) کو ثابت اور پختہ کر دے؟ آپس میں سلام کو رواج دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند الزبير بن العوام/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2510، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1433، وأخرجه مسند البزار برقم: 2232، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12732، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 664»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 669 in Urdu