الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6899
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّدَقَةِ، فَقَالَتِ امْرَأَةُ عَبْدِ اللهِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُجْزِي مِنَ الصَّدَقَةِ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَلَى زَوْجِي وَهُوَ فَقِيرٌ، وَعَلَى بَنِي أَخٍ لِي أَيْتَامٍ، وَإِنَّهَا مُنْفِقَةٌ هَكَذَا وَهَكَذَا، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَكَانَتْ صَنَاعَ الْيَدَيْنِ.
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ (سیدہ زینب رضی اللہ عنہا) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا صدقے کے طور پر میرا اپنے شوہر پر صدقہ کرنا کفایت کر جائے گا جبکہ وہ ضرورت مند ہیں، نیز اپنے یتیم بھتیجوں پر خرچ کرنا؟ اور وہ خاتون اسی طرح ہر حال میں صدقہ و خیرات کرنے والی تھیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں (یہ تمہارے لیے کافی ہے)“، اور وہ (سیدہ زینب رضی اللہ عنہا) ہاتھ کے کام کی نہایت ماہر اور ہنرمند تھیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6899]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1398، 5054، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1835، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25970، 26131، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6863»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1398، 5054، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1835، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25970، 26131، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6863»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6899 in Urdu