🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 693
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: شَكَا أَهْلُ الْكُوفَةِ سَعْدًا إِلَى عُمَرَ ، فَقَالُوا: إِنَّهُ لَا يُحْسِنُ أَنْ يُصَلِّيَ، فَقَالَ سَعْدٌ : «‏‏‏‏أَمَّا أَنَا، فَإِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ لَا أَخْرِمُ مِنْهَا، أَرْكُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ، وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، فَقَالَ عُمَرُ : ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ» ‏‏‏‏ .
وَبَعَثَ رِجَالًا يَسْأَلُونَ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ، فَكَانُوا لَا يَأْتُونَ مَسْجِدًا مِنْ مَسَاجِدِ أَهْلِ الْكُوفَةِ إِلَّا قَالُوا خَيْرًا أَوْ أَثْنَوْا خَيْرًا، حَتَّى أَتَى مَسْجِدًا مِنْ مَسَاجِدِ بَنِي عَبْسٍ، فَقَالَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو سَعْدَةَ: أَمَا إِذْ نَشَدْتُمُونَا بِاللهِ فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَعْدِلُ فِي الْقَضِيَّةِ، وَلَا يَقْسِمُ بِالسَّوِيَّةِ، وَلَا يَسِيرُ بِالسَّرِيَّةِ، فَقَالَ سَعْدٌ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَاذِبًا فَأَعْمِ بَصَرَهُ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَعَرِّضْهُ لِلْفِتَنِ.
قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ : فَأَنَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ يَتَعَرَّضُ لِلْإِمَاءِ فِي السِّكَكِ، فَإِذَا سُئِلَ: كَيْفَ أَنْتَ؟ يَقُولُ: كَبِيرٌ فَقِيرٌ مَفْتُونٌ، أَصَابَتْنِي دَعْوَةُ سَعْدٍ .
سیدنا جابر بن سمرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل کوفہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی شکایت کی اور کہا کہ ”وہ ٹھیک سے نماز نہیں پڑھاتے“، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواباً عرض کیا: ”جہاں تک میرا معاملہ ہے تو میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح ہی نماز پڑھاتا تھا، میں عشاء کی دونوں نمازوں میں کوئی کمی نہیں کرتا تھا، پہلی دو رکعتوں میں (قیام) طویل کرتا اور آخری دو میں اختصار سے کام لیتا تھا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابو اسحاق! میرا آپ کے بارے میں یہی گمان تھا“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کچھ آدمیوں کو بھیجا جو کوفہ کے لوگوں سے ان کے بارے میں دریافت کرتے تھے، وہ کوفہ کی جس مسجد میں بھی جاتے تو لوگ ان کی تعریف و توصیف ہی بیان کرتے، یہاں تک کہ وہ بنو عبس کی ایک مسجد میں پہنچے تو ابو سعدہ نامی ایک شخص نے کہا: ”اب جب کہ آپ نے ہمیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا ہے تو (سن لیں کہ) وہ فیصلے میں عدل نہیں کرتے تھے، مال کی برابر تقسیم نہیں کرتے تھے اور نہ ہی لشکر کے ساتھ خود (جہاد کے لیے) نکلتے تھے“، اس پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَاذِبًا فَأَعْمِ بَصَرَهُ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَعَرِّضْهُ لِلْفِتَنِ» ”اے اللہ! اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کی بینائی چھین لے، اس کی عمر لمبی کر دے اور اسے فتنوں میں مبتلا کر دے“، عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس واقعے کے بعد اس شخص کو دیکھا کہ وہ بڑھاپے کی حالت میں گلیوں میں لونڈیوں کو چھیڑتا پھرتا تھا، جب اس سے پوچھا جاتا کہ تمہارا کیا حال ہے؟ تو وہ کہتا: ”میں ایک بوڑھا، محتاج اور فتنوں کا مارا ہوا شخص ہوں، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی بددعا لگ گئی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 722، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1002، 1003، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 803، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1513، 1551، 1560، وأخرجه فتح الباري برقم: 6088، وأخرجه مسند البزار برقم: 1214، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 508، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6203، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2140، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1566، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 688»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 693 in Urdu