🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 70
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ ، حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ كَئِيبٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لِيَ الْبَارِحَةَ، فُلَانٍ، وَهُوَ يَكِيدُ بِنَفْسِهِ، قَالَ: فَهَلَّا لَقَّنْتَهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَقَالَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ هِيَ لِلْأَحْيَاءِ؟ قَالَ: هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ، هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ بہت غمگین تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے میں تمہیں رنجیدہ دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں گزشتہ رات اپنے ایک چچا زاد کے پاس تھا جو نزع کی حالت میں اپنی جان دے رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اسے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کی تلقین نہیں کی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے تلقین کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تو کیا اس نے یہ کلمہ کہہ لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! زندوں کے لیے اس کلمے کی کیا فضیلت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کلمہ ان کے گناہوں کو سب سے زیادہ مٹانے والا ہے، یہ ان کے گناہوں کو سب سے زیادہ مٹانے والا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه العقيلى في "الضعفاء" [2/ 81] ، وابن عدى في "الكامل" [3/ 228، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 65»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 70 in Urdu