🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
175. حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حفصہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7056
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا لَكَ لَمْ تَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ قَالَ: إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ”آخر کیا وجہ ہے کہ آپ اپنے عمرہ کی ادائیگی کے بعد (صحابہ کی طرح) احرام سے حلال نہیں ہوئے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ سے) جما لیا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کے گلے میں پٹہ ڈال دیا ہے، اس لیے میں اس وقت تک احرام ختم نہیں کروں گا جب تک کہ (یومِ نحر کو) قربانی نہ کر لوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها/حدیث: 7056]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا [برقم 7050] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، 1610، 1638، 4137، 5572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1229، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، 2781، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3046، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25893، وأخرجه فتح الباري برقم: 1643، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7020»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7056 in Urdu