🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
179. حَدِيثُ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ
ام الفضل بنت الحارث کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7074
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ: رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي طَبَقًا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَزِعْتُ مِنْ ذَلِكَ، فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ: خَيْرٌ إِنْ شَاءَ اللهُ، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا تَكْفُلِينَهُ بِلَبَنِ ابْنِكِ قُثَمٍ ، قَالَتْ: فَوَلَدَتْ حَسَنًا فَأَعْطَتْنِيهِ فَأَرْضَعْتُهُ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فَأَجْلَسْتُهُ فِي حِجْرِهِ، فَبَالَ عَلَيْهِ فَضَرَبْتُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: ارْفُقِي أَصْلَحَكِ اللهُ، أَوْ رَحِمَكِ اللهُ أَوْجَعْتِ ابْنِي، قَالَتْ: فَقُلْتُ: اخْلَعْ إِزَارَكَ وَالْبَسْ ثَوْبًا غَيْرَهُ حَتَّى أَغْسِلَهُ، قَالَ: إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ، وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ.
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے (خواب میں) دیکھا گویا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ مبارک کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں ہے جس سے میں گھبرا گئی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بہتر ہے ان شاء اللہ، (سیدہ) فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کی تم اپنے بیٹے (سیدنا) قثم (رضی اللہ عنہ) کے دودھ سے کفالت کرو گی۔“ وہ فرماتی ہیں کہ پھر (سیدنا) حسن (رضی اللہ عنہ) کی ولادت ہوئی تو انہوں نے وہ بچہ مجھے دے دیا اور میں نے انہیں دودھ پلایا، پھر میں انہیں لے کر (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوئی اور انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا جس پر میں نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان (تادیباً) ضرب لگائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ارْفُقِي أَصْلَحَكِ اللَّهُ» ”نرمی سے کام لو، اللہ تمہارے حال کی اصلاح فرمائے“ یا فرمایا: «رَحِمَكِ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تم نے میرے بیٹے کو تکلیف پہنچائی ہے“، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا تہبند اتار دیں اور دوسرا لباس زیبِ تن فرما لیں تاکہ میں اسے دھو دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لڑکی کے پیشاب (والے کپڑے) کو دھویا جاتا ہے جبکہ لڑکے کے پیشاب پر (صرف) پانی چھڑکا جاتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أم الفضل بنت الحارث/حدیث: 7074]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 375، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3923، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26334، وأخرجه فتح الباري برقم: 220، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4871، 4882، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 282، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2526، 2541، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 699، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4981، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7038»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7074 in Urdu