الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
182. تَابِعُ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 7105
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ . عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا - وَكَانَتْ خَالَتِي - فَنَزَلْتُ فِي قَبْرِهَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي اللَّحْدِ مَالَ رَأْسُهَا، فَأَخَذْتُ رِدَائِي فَجَمَعْتُهُ، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ رَأْسِهَا، فَاجْتَذَبَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَرَمَى بِهِ، وَوَضَعَ تَحْتَ رَأْسِهَا كَذَّانَةً قَالَ: وَكَانَتْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ، فَكَانَ رَأْسُهَا مُحَمَّمًا.
یزید بن اصم رحمہ اللہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حلال ہونے کی حالت (بغیر احرام) میں نکاح کیا اور حلال ہونے کی حالت میں ہی ان کے ساتھ شبِ زفاف گزاری، اور ان کی وفات مقامِ سرف میں اسی مقام پر ہوئی جہاں ان کی رخصتی ہوئی تھی“، یزید بن اصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ میری خالہ تھیں، چنانچہ میں اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے، پھر جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر لی، اسے تہہ کر کے ان کے سر کے نیچے رکھ دیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے کھینچ کر ہٹا دیا اور ان کے سر کے نیچے مٹی کا ایک سخت ڈلا رکھ دیا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے حج میں سر منڈوایا تھا اس لیے (وفات کے وقت) ان کے سر پر بال ابھی چھوٹے اور سیاہ تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 845، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1843، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1964، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26301، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6876، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7069»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 845، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1843، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1964، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26301، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6876، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7069»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7105 in Urdu