🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 712
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدًا عَنِ الْبَيْضَاءِ - يَعْنِي بِالسُّلْتِ -، فَقَالَ سَعْدٌ : «‏‏‏‏أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: الْبَيْضَاءُ. فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ سَعْدٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ» ‏‏‏‏.
زید ابو عیاش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سفید گندم کو سُلت (بغیر چھلکے کے جَو) کے بدلے (کمی بیشی کے ساتھ) بیچنے کے بارے میں پوچھا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”ان دونوں میں کون سا بہتر ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سفید گندم۔“ تو انہوں نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: ”میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تازہ کھجور کے بدلے خشک کھجور خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1225، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4545، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3359، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2264، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1518، 1547، وأخرجه فتح الباري برقم: 2072، 4067، وأخرجه مسند البزار برقم: 1233، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14185، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2311، 2312، 2313، 2314، 2330، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 951، 954، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1404، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6161، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11120، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 707»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 712 in Urdu