الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ
عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7203
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَارِثِ سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَيُؤَخِّرُونَ عَنْ وَقْتِهَا، فَمَا صَلَّوْهَا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَمَا أَخَّرُوهَا عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ، فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ، وَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ نَاكِثًا الْعَهْدَ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ» .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے وقت پر بھی ادا کریں گے اور (کبھی) وقت سے مؤخر بھی کریں گے، پس جو نماز انہوں نے وقت پر پڑھی اور تم نے ان کے ساتھ ادا کی تو اس کا اجر تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور جس نماز میں انہوں نے تاخیر کی اور تم نے (جماعت کی رعایت میں) ان کے ساتھ ادا کی تو (نماز کا ثواب) تمہارے لیے ہے اور (تاخیر کا وبال) ان پر ہے، اور جس شخص نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار پھینکا، اور جو شخص (حاکمِ وقت کی اطاعت کا) عہد توڑتے ہوئے مرا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس (اپنی نجات کے لیے) کوئی دلیل و حجت نہ ہوگی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث عامر بن ربيعة/حدیث: 7203]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق والتمام: مضى سابقًا [برقم 7201] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15254، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1819، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 221، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 792/1، 4229/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7168»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق والتمام: مضى سابقًا [برقم 7201] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15254، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1819، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 221، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 792/1، 4229/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7168»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7203 in Urdu