🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7314
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَازِلًا بِالْجِعْرَانَةِ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ لَهُ: أَلَا تُنْجِزُ لِي يَا مُحَمَّدُ مَا وَعَدْتَنِي؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏أَبْشِرْ» ‏‏‏‏ فَقَالَ لَهُ الْأَعْرَابِيُّ: قَدْ أَكْثَرْتَ عَلَيَّ مِنَ الْبِشْرِ. قَالَ: فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي مُوسَى وَبِلَالٍ كَهَيْئَةِ الْغَضْبَانِ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا قَدْ رَدَّ الْبُشْرَى، فَاقْبَلَا أَنْتُمَا، فَقَالَا: قَبِلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ.
قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَمَجَّ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمَا: اشْرَبَا مِنْهُ، وَأَفْرِغَا عَلَى وُجُوهِكُمَا وَنُحُورِكُمَا، فَأَخَذَا الْقَدَحَ فَفَعَلَا مَا أَمَرَهُمَا بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَتْنَا أُمُّ سَلَمَةَ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ أَنْ أَفْضِلَا لِأُمِّكُمَا مِمَّا فِي إِنَائِكُمَا، فَأَفْضَلَا لَهَا مِنْهُ طَائِفَةً.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مکہ اور مدینہ کے درمیان مقامِ جعرانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی (دیہاتی) آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! کیا آپ مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کریں گے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ” «أَبْشِرْ» ”خوشخبری قبول کر““، اس اعرابی نے (ناسمجھی میں) کہا: ”آپ نے تو مجھے بہت زیادہ خوشخبریاں سنا دی ہیں“، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے سے انداز میں سیدنا ابو موسیٰ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اس شخص نے تو خوشخبری کو رد کر دیا ہے، اب تم دونوں اسے قبول کرلو“، ان دونوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نے قبول کیا“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک پیالہ منگوایا، اس میں اپنے ہاتھ اور چہرہ مبارک دھویا اور اسی میں کلی فرمائی، پھر ان دونوں سے فرمایا: ” «اشْرَبَا مِنْهُ، وَأَفْرِغَا عَلَى وُجُوهِكُمَا وَنُحُورِكُمَا» ”تم دونوں اس میں سے پیو اور اسے اپنے چہروں اور سینوں پر بہا لو““۔ پس ان دونوں نے پیالہ پکڑ لیا اور ویسا ہی کیا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے پردے کے پیچھے سے ہمیں آواز دی کہ: ”اپنی ماں کے لیے بھی اپنے برتن میں سے کچھ بچا لینا“، چنانچہ ان دونوں نے ان کے لیے بھی اس میں سے کچھ حصہ بچا لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7314]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4073، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2497، وأخرجه فتح الباري برقم: 6982، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7277»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7314 in Urdu