🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7318
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏إِنِّي لَأَعْرِفُ أَصْوَاتَ رُفْقَةِ الْأَشْعَرِيِّينَ بِالْقُرْآنِ، وَإِنْ كُنْتُ لَا أَرَى مَنَازِلَهُمْ حِينَ نَزَلُوا بِالنَّهَارِ، وَأَعْرِفُ مَنَازِلَهُمْ مِنْ أَصْوَاتِهِمْ بِالْقُرْآنِ بِاللَّيْلِ، وَمِنْهُمْ حَكِيمٌ إِذَا لَقِيَ الْخَيْلَ - أَوْ قَالَ: الْعَدُوَّ - قَالَ لَهُمْ: إِنَّ أَصْحَابِي يَأْمُرُونَكُمْ أَنْ تَنْتَظِرُوهُمْ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اشعریوں کے گروہ کی تلاوتِ قرآن کی آوازوں کو بخوبی پہچان لیتا ہوں، اگرچہ میں نے دن کے وقت ان کے پڑاؤ ڈالنے کی جگہ نہ دیکھی ہو لیکن رات کے وقت تلاوتِ قرآن کی آوازوں سے میں ان کے ٹھکانوں کی معرفت حاصل کر لیتا ہوں، اور انہی میں سے ایک دانا شخص ایسا ہے کہ جب اس کا سامنا دشمن کے سواروں سے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دشمن سے ہوتا ہے تو وہ ان سے کہتا ہے کہ میرے ساتھی تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم ان کا انتظار کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7318]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3991، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2499، وأخرجه مسند البزار برقم: 3127، 3149، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6468، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6262، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7280»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7318 in Urdu