🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
209. مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7339
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمَ ائْتَمَرُوا بِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ، وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ. قَالَ: وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ وَرَائِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: أَيَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ؟! ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ، قَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ، مَا كُنْتَ جَهُولًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏أَنْتَ مِنْهُمْ» ‏‏‏‏.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے قریش کو کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے اس دن کے جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باہمی مشورہ کیا، وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے، تب عقبہ بن ابی معیط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا اور اپنی چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں ڈال کر اسے اس زور سے کھینچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑے، لوگ چیخنے لگے اور انہوں نے یہ گمان کر لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں کہ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تیزی سے دوڑتے ہوئے آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے کندھوں سے تھام لیا اور فرمانے لگے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے؟“ پھر وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹ گئے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور جب اپنی نماز مکمل کر لی تو ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: «يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ» ”اے گروہِ قریش! آگاہ ہو جاؤ، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں تمہاری طرف ذبح ہی لے کر بھیجا گیا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا، اس پر ابوجہل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے محمد! آپ نادان اور بے عقل تو نہ تھے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی انہی میں سے ہو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7339]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9096، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9812، 9813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6348، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7301»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7339 in Urdu