🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
209. مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7341
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ قَالَ: سَمِعْتُ ذَكْوَانَ يُحَدِّثُ، عَنْ مَوْلًى لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ يَسْتَأْذِنُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، فَأَذِنَ لَهُ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ، سَأَلَ الْمَوْلَى عَمْرًا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى النِّسَاءِ بِغَيْرِ إِذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ.
حکم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ذکوان رحمہ اللہ کو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ایک آزاد کردہ غلام سے یہ روایت بیان کرتے ہوئے سنا کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس یہ پیغام دے کر بھیجا کہ وہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس جانے کی اجازت چاہتے ہیں، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت عطا فرما دی، پھر جب وہ اپنی ضرورت سے فارغ ہو گئے تو اس غلام نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے اس (اجازت طلب کرنے) کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ہم عورتوں کے پاس ان کے شوہروں کی اجازت کے بغیر داخل ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7341]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2779، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17349، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1413، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7303»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7341 in Urdu