الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7345
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: عَائِشَةُ قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: «أَبُو بَكْرٍ » قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا)“، عرض کیا گیا کہ ”اور مردوں میں سے (کون سب سے زیادہ محبوب ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)“، پھر پوچھا گیا کہ ”ان کے بعد کون؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح (رضی اللہ عنہ)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4732] »
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 36، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7307»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4732] »
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 36، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7307»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7345 in Urdu