🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
213. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7446
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ جِيءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاسِرًا، مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ أَنَّهُ قَدْ زَنَى، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏فَلَعَلَّكَ؟» ‏‏‏‏ قَالَ: لَا، وَاللهِ إِنَّهُ قَدْ زَنَى الْأَخِرُ قَالَ: فَرَجَمَهُ، ثُمَّ خَطَبَ، فَقَالَ: أَلَا كُلَّمَا نَفَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ، يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ، أَمَا إِنْ أَمْكَنَنِي اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ لَأُنَكِّلَنَّهُ عَنْهُنَّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اس وقت وہ ننگے سر تھے اور ان کے جسم پر چادر نہیں تھی، پھر انہوں نے اپنے خلاف چار مرتبہ یہ اعتراف و گواہی دی کہ انہوں نے یقیناً زنا کیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «فَلَعَلَّكَ؟» ”شاید تم نے محض بوس و کنار کیا ہو گا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں اللہ کی قسم! اس بدبخت نے یقیناً زنا ہی کیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کروا دیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! جب بھی کچھ لوگ اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں تو ان کے پیچھے رہ جانے والوں میں سے کوئی شخص بکرے کی طرح منمنانے (شہوت آلود آوازیں نکالنے) لگتا ہے اور ان (پیچھے رہ جانے والی خواتین) میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ دے کر بہلاتا ہے، سن لو! اگر اللہ عزوجل نے مجھے ان میں سے کسی پر قدرت عطا فرمائی تو میں اسے ان عورتوں کے معاملے میں دوسروں کے لیے عبرت بنا دوں گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7446]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1692، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4422، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20279، 20477، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2316، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1897، 1917، 1979، 2049، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7412»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7446 in Urdu