🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: زَعَمَ السُّدِّيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: اقْتُلُوهُمْ، وَلَوْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ خَطَلٍ ، وَمِقْيَسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ.
فَأَمَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ خَطَلٍ ، فَأُدْرِكَ وَهُوَ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، فَاسْتَبَقَ إِلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ حُرَيْثٍ ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ ، فَسَبَقَ سَعِيدٌ عَمَّارًا - وَكَانَ أَشَبَّ الرَّجُلَيْنِ - فَقَتَلَهُ.
وَأَمَّا مِقْيَسُ بْنُ صُبَابَةَ، فَأَدْرَكَهُ النَّاسُ فِي السُّوقِ.
وَأَمَّا عِكْرِمَةُ فَرَكِبَ الْبَحْرَ فَأَصَابَتْهُمْ عَاصِفٌ، فَقَالَ أَصْحَابُ السَّفِينَةِ لِأَهْلِ السَّفِينَةِ: أَخْلِصُوا فَإِنَّ آلِهَتَكُمْ لَا تُغْنِي عَنْكُمْ شَيْئًا هَاهُنَا، فَقَالَ عِكْرِمَةُ : لَئِنْ لَمْ يُنَجِّنِي فِي الْبَحْرِ إِلَّا الْإِخْلَاصُ فَمَا يُنَجِّينِي فِي الْبَرِّ غَيْرُهُ، اللَّهُمَّ إِنَّ لَكَ عَلَيَّ عَهْدًا إِنْ أَنْتَ عَافَيْتَنِي مِمَّا أَنَا فِيهِ أَنْ آتِيَ مُحَمَّدًا حَتَّى أَضَعَ يَدِي فِي يَدِهِ، فَلَأَجِدَنَّهُ عَفُوًّا كَرِيمًا، قَالَ: فَجَاءَ فَأَسْلَمَ.
وَأَمَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، فَإِنَّهُ اخْتَبَأَ عِنْدَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، فَلَمَّا دَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ إِلَى الْبَيْعَةِ جَاءَ بِهِ حَتَّى أَوْقَفَهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ بَايِعْ عَبْدَ اللهِ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ ثَلَاثًا، كُلَّ ذَلِكَ يَأْبَى، فَبَايَعَهُ بَعْدَ الثَّلَاثِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: «‏‏‏‏مَا كَانَ فِيكُمْ رَجُلٌ شَدِيدٌ يَقُومُ إِلَى هَذَا - حِينَ رَآنِي كَفَفْتُ يَدِي عَنْ بَيْعَتِهِ، فَيَقْتُلَهُ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: مَا يُدْرِينَا يَا رَسُولَ اللهِ، مَا فِي نَفْسِكَ؟ [هَلَّا أَوْمَأْتَ إِلَيْنَا بِعَيْنِكَ؟ ] قَالَ: «‏‏‏‏إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِنَبِيٍّ أَنْ تَكُونَ لَهُ خَائِنَةُ أَعْيُنٍ» ‏‏‏‏.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مردوں اور دو عورتوں کے سوا سب لوگوں کو امان دے دی، اور فرمایا: ”انہیں قتل کر دو اگرچہ تم انہیں کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا پاؤ۔“ (وہ یہ تھے:) عکرمہ بن ابی جہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ اور عبداللہ بن سعد بن ابی سرح۔ عبداللہ بن خطل کو اس حال میں پکڑا گیا کہ وہ کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا تھا، سعید بن حریث اور عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما اس کی طرف لپکے، سعید عمار سے آگے نکل گئے ـ اور وہ دونوں میں زیادہ جوان تھے ـ اور اسے قتل کر دیا۔ مقیس بن صبابہ کو لوگوں نے بازار میں جا لیا (اور قتل کر دیا)۔ عکرمہ سمندری سفر پر نکلا تو ان (کشتی والوں) کو سخت آندھی نے آ لیا، کشتی چلانے والوں نے کشتی کے مسافروں سے کہا: ”خالص (اللہ کو) پکارو، کیونکہ تمہارے معبود یہاں تمہارے کچھ کام نہیں آئیں گے۔“ عکرمہ نے کہا: ”اگر سمندر میں مجھے اخلاص (توحید) کے سوا کوئی چیز نجات نہیں دے سکتی تو خشکی میں بھی اس کے سوا کوئی چیز نجات نہیں دے گی۔ اے اللہ! میں تجھ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر تو نے مجھے اس مصیبت سے بچا لیا تو میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جا کر اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دے دوں گا، اور میں انہیں ضرور معاف کرنے والا اور کریم پاؤں گا۔“ چنانچہ وہ آئے اور اسلام لے آئے۔ اور عبداللہ بن سعد بن ابی سرح سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس چھپ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیعت کے لیے بلایا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسے لے کر آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا کر کے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! عبداللہ کو بیعت فرما لیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر اس کی طرف تین مرتبہ دیکھا، ہر بار انکار فرماتے رہے، پھر تین بار کے بعد اسے بیعت فرما لیا۔ پھر اپنے صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم میں کوئی سمجھدار آدمی نہیں تھا جو اس وقت اٹھ کر اسے قتل کر دیتا جب اس نے دیکھا کہ میں نے اس کی بیعت سے ہاتھ روک رکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں کیا معلوم کہ آپ کے دل میں کیا ہے؟ آپ نے ہمیں آنکھ سے اشارہ کیوں نہ فرما دیا؟“ فرمایا: ”کسی نبی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ اس کی آنکھ خیانت کرنے والی ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا التمام»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4067، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2683، 4359، وأخرجه فتح الباري برقم: 1749، 2867، 3231، 5874، وأخرجه مسند البزار برقم: 1151، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4417، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10236، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1054، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2025، 3748، 8383، 8695، 8680، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1506، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6315، وأخرجه شرح السنة برقم: 2691، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4612/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3644، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 752»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 757 in Urdu