الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 777
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا شَقِيقُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ، أَنَّهُ أَتَى سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُعْرَضُونَ عَلَى سَبِّ عَلِيٍّ بِالْكُوفَةِ، فَهَلْ سَبَبْتَهُ؟ قَالَ: «مَعَاذَ اللهِ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ سَعْدٍ بِيَدِهِ، لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي عَلِيٍّ شَيْئًا «لَوْ وُضِعَ الْمِنْشَارُ عَلَى مَفْرِقِي عَلَى أَنْ أَسُبَّهُ مَا سَبَبْتُهُ أَبَدًا» » .
ابو بکر بن خالد بن عرفطہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ کوفہ میں آپ لوگوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے پر پیش کیا جاتا ہے، تو کیا آپ نے انہیں برا بھلا کہا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ!“ اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں سعد کی جان ہے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک بات فرماتے سنا ہے (جس کے بعد) اگر میرے سر کی مانگ پر آرا رکھ دیا جائے کہ میں انہیں برا کہوں تو بھی میں کبھی انہیں برا نہیں کہوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 777]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه النسائي في "الكبرى" [رقم 8477] ، وفى "خصائص على" [رقم 92] ، والبخارى في "الكنى" [رقم 17] وابن عساكر في "تاريخه [42/ 412] ، والدورقى في "مسند سعد" [112] ، وابن أبى شيبة في "المصنف"، وفى "مسنده" كما في "المطالب" [17/ 132/ طبعة العاصمة] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 772»
«أخرجه النسائي في "الكبرى" [رقم 8477] ، وفى "خصائص على" [رقم 92] ، والبخارى في "الكنى" [رقم 17] وابن عساكر في "تاريخه [42/ 412] ، والدورقى في "مسند سعد" [112] ، وابن أبى شيبة في "المصنف"، وفى "مسنده" كما في "المطالب" [17/ 132/ طبعة العاصمة] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 772»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 777 in Urdu